سرحد پار دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ ،افغان طالبان نے پاک فوج کے وفد کا دورہ منسوخ کر دیا

May 13, 2024 | 17:14:PM
سرحد پار دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ ،افغان طالبان نے پاک فوج کے وفد کا دورہ منسوخ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنائے جانے پر  افغان طالبان نے بطور احتجاج پاکستانی فوج کے وفد کا دورہ منسوخ کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر افغانستان کے علاقے پکتیکا میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جس پر افغان طالبان نے پاک فوج کے وفد کا دورہ قندھار منسوخ کر دیاہے ،دوسری جانب افغانستان کی حدود میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کرنے یا کسی پاکستانی وفد کے دورہ قندھار منسوخ کئے جانے کے حوالے سے پاکستان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ،فوج کے میڈیا ونگ نے بھی ان دونوں معاملات پر کسی پیش رفت پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔طالبان نے بھی اب تک پکتیکا میں مبینہ پاکستانی حملے یا پاکستانی وفد کے دورے پکتیکا کی منسوخی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ درمیانے درجے کے افسروں پر مشتمل ایک وفد نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے معاملہ کو حل کرنے کے حوالے سے اتوار کو قندھار جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق وفد نے قندھار کے گورنر اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے نائب سربراہ ملا شیرین اخوند سے ملاقات کرنا تھی۔ ملا شیرین کو طالبان سپریم لیڈرہیبت اللہ اخوند زادہ کا قریبی سمجھا جاتا ہے،وہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان بات چیت کے لئے مدد کرنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہے،قبل ازیں اسی سال انھوں نے اسلام آباد کا دورہ بھی کیا تھا، اب پاکستانی وفد کے دورے کو اسی دورے کا فالو اپ سمجھا جا رہا تھا، کچھ افغان صحافیوں نے جمعہ کو رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹی پی کے مخصوص دہشتگرد کو مارنے کے لئے پکتیکا میں حملہ کیا تھا، پاکستان نے کسی ایسے حملے کی تصدیق نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : جعلی امیدوار گرفتار