بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، دہشتگرد عصمی عرف وفا مارا گیا

May 13, 2023 | 23:19:PM
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، دہشتگرد عصمی عرف وفا مارا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی مل گئی۔ دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا اہم دہشتگرد و سرغنہ عصمی عرف وفا انجام کو پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق 12 اور 13 مئی کو شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں مارے جانے والے 6 دہشت گردوں میں دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا اہم دہشت گرد و سرغنہ عصمی عرف وفا بھی ہلاک ہوگیا۔

ہلاک دہشت گرد عصمی عرف وفا سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کیخلاف دہشت گردانہ کاروائیوں، بھتہ خوری، قتل و غارت اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا۔

انتہائی مطلوب دہشتگرد نے اپریل 2019 میں مسافروں سے بھری بس کو اُرماڑہ کے علاقے بُوزی ٹاپ پر حملہ کر کے بھاری جانی و مالی نقصان کیا۔ اکتوبر 2020 میں کئی دیگر گاڑیوں کو بُوزی ٹاپ پر گھات لگا کر نشانہ بنایا۔

 جون 2021 بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا جبکہ اسی سال نومبر میں ہوشاب میں میں ہی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کا حصہ بنا۔ مئی 2022 میں بھی عصمی عرف وفا نے حوشاب میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔

افواج پاکستان، عوام کی مدد کے ساتھ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں اور ہر طرح کے حالات میں ان کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔