پرینیتی چوپڑا کی منگنی، پریانکا چوپڑا دہلی پہنچ گئیں

May 13, 2023 | 13:08:PM
بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور نوجوان سیاستدان راگھو چڈھا کی آج ہونے والی منگنی میں شرکت کے لئے عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا دہلی پہنچ گئی ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور نوجوان سیاستدان راگھو چڈھا کی آج ہونے والی منگنی میں شرکت کے لئے عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا دہلی پہنچ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی دہلی کے کپورتھلا ہاؤس، کناٹ پیلس میں مختصر تقریب منعقد ہوگی، جس میں تقریباً 150 افراد شرکت کریں گے، جن میں ان کے قریبی رشتہ دار اور عزیز و اقارب شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرینیتی چوپڑا کی کزن اور اداکارہ پریانکا چوپڑا آج صبح دہلی ایئر پورٹ پر نظر آئیں، خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اکیلی دہلی پہنچی ہیں، ان کی بیٹی مالتی اور شوہر نک جونس ان کے ہمراہ موجود نہیں تھے۔

مزید پڑھیں:  جھانوی کپور کا نئی فلم "الجھ " کی پہلی جھلک شیئر 

خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما راگھو چڈھا اور بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی آج یعنی 13 مئی کو دہلی میں ہوگی، تاہم اس حوالے سے ان دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی ہے۔