لاہور: سی آئی اے اور شوٹرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،3 ملزمان ہلاک

May 13, 2023 | 10:47:AM
لاہور: سی آئی اے اور شوٹرز کے درمیان فائرنگ کا تبالہ،3 ملزمان ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) لاہور کے علاقے چوہنگ میں سی آئی اے پولیس اور شوٹرز کے درمیان پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔

   سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان کو ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لے جایا جارہا تھا کہ چوہنگ کے قریب ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ کے جواب میں پولیس پارٹی کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی اور اس دوران زیر حراست ملزمان کاشان، یوسف اور احمد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید

پولیس نے بتایا کہ مارے گئے تینوں شوٹرز کا تعلق شہباز گینگ سے ہے جبکہ ہلاک شوٹرز کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔