عمران خان کی گرفتاری پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قانون ہاتھ میں لیا گیا،گورنر سندھ 

May 13, 2023 | 00:49:AM
عمران خان کی گرفتاری پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قانون ہاتھ میں لیا گیا،گورنر سندھ 
کیپشن: گورنر سندھ کامران ٹیسوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کاکہناہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قانون ہاتھ میں لیا گیا،لوگوں کے بچوں کوسڑکوں پر لانے والے کے اپنے بچے لندن میں ہیں.
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاکہ کیادیگر ملزموں کوبھی عمران خان جیسی رعائتیں دی جائیں گی،سوچی سمجھی سازش کے تحت بدامنی اور خون خرابے کی کوشش کی گئی،کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیرداخلہ گزشتہ 2دنوں کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کرائیں،عمران خان مسلسل عوام کوسرکاری اداروں کیخلاف اکسارہے ہیں ،افواج پاکستان کوخراج تحسین اور سلام پیش کرتاہوں ،عمران خان نے اپنے حواریوں سے افواج پاکستان کیخلاف نعرے لگوائے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر