رمضان کے مہینے میں بچے کا درندگی کا نشانہ بنانےکے بعد قتل

Mar 13, 2026 | 20:13:PM
 رمضان کے مہینے میں بچے کا درندگی کا نشانہ بنانےکے بعد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں جھوک مسو خیل میں کسی درندہ نما انسان نے چھ سال کے معصوم بچے کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔
رمضان کے مہینے میں سنگین جرم کا نشانہ بن کر مارے گئے معصوم بچے کے والد محمد اسماعیل نے بتایا کہ 13 فروری کو ان کا چھ سالہ بیٹا گھر سے قریبی دکان پر چیز لینے گیا مگر واپس نہ لوٹا۔ 

تلاش بسیار کے بعد تھانہ پروآ میں گمشدگی رپورٹ درج کروائی گئی۔ بچے کے غائب ہو جانے کے  5 دن بعد گھر کے قریب واقع  بھوسے کے گودام سے بچے کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔
  معصوم مقتول کے والد اسماعیل نے پولیس حکام اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے  اپیل کی کہ بچے کا قاتل کو جلد گرفتار کرکے ہمیں انصاف دیا جائے۔