ایران میں جنگ ایسے حملوں کا جواز نہیں بن سکتی،صدر میخواں کا فرنچ فوجی کی ایرانی ڈرون سےموت پر احتجاج

Mar 13, 2026 | 17:17:PM
 ایران میں جنگ ایسے حملوں کا جواز نہیں بن سکتی،صدر میخواں کا فرنچ فوجی کی ایرانی ڈرون سےموت پر احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک فرنچ  فوجی کے  عراق میں ایرانی حملے میں مارے جانے پر  فرانس کے صدر میخواں نے فرنچ افواج پر حملے کو "ناقابل قبول" قرار دیا اور کہا کہ فوجیں 2015 سے عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں ان کی موجودگی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا سختی سے حصہ ہے اور مزید کہا کہ ایران میں جنگ "اس طرح کے حملوں کا جواز نہیں بن سکتی"۔

عمانوئل میخواں نے کہا  ہے کہ یہ ایران کے ساتھ جنگ ​​سے متعلق فرانس کی پہلی فوجی موت ہے۔ یہ ریاستہائے متحدہ کے علاوہ نیٹو کے کسی اور ملک کے کسی فوجی رکن کی پہلی تصدیق شدہ موت بھی ہوگی۔

میخواں نے جمعہ کی صبح ایک پوسٹ میں کہا کہ  وارسیس سے تعلق رکھنے والی 7ویں الپائن چیسیور بٹالین کے ماسٹر سارجنٹ ارناؤڈ فریون عراق کے اربیل علاقے میں ایک حملے میں مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دیگر فرنچ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

برٹش نیوز ایجنسی روئٹرز نے پہلے اطلاع دی تھی کہ شمالی عراق میں انسداد دہشت گردی کی تربیت فراہم کرنے والے چھ فرنچ فوجی اربیل کے علاقے میں ایک ڈرون حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔ اس علاقے میں ایک اطالوی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:  ایران کے ڈرون سے فرانس کا بھی فوجی مارا گیا

اس وقت فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آیا وہ فوجی جس کی موت کا اعلان میخواں نے کیا تھا وہ ان زخمیوں میں شامل تھا جن کی پہلے اطلاع دی گئی تھی۔ آج فرانس کے کمانڈنگ آفیسر نے بیان دیا تو واضح ہوا کہ فرنچ فوجی  ارناؤڈ فریون کل  12 مارچ کے حملے میں ہی مارا گیا۔

صدر میخواں نے فرنچ افواج پر حملے کو "ناقابل قبول" قرار دیا اور کہا کہ فوجیں 2015 سے عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں ان کی موجودگی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا سختی سے حصہ ہے اور مزید کہا کہ ایران میں جنگ "اس طرح کے حملوں کا جواز نہیں بن سکتی"۔

حملے کے حالات یا ذمہ دار کون ہے اس بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ایران جنگ کے آغاز کے بعد ایران کے میزائلوں اور ڈرونز کی زد مین آ کر جنگ سے لاتعلق  نصف درجن سے زیادہ ملکوں کے شہری مارے جا چکے ہیں۔ کسی جنگ سے لاتعق ملک کے فوجی کے مارے جانے کا یہ دو ہفتوں سے جاری جنگ میں پہلا واقعہ ہے۔ فرانس کی طرف سے اعلان کردہ یہ پہلا نقصان ہے اور امریکہ کے علاوہ نیٹو کے کسی رکن ملک کی طرف سے پہلی فوجی ہلاکت ہے۔

اب تک، امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ جنگ میں سات امریکی اہلکار مارے گئے ہیں۔