ایران کا امریکا کے طیارہ بردار ابراہم لنکن پر میزائلوں سے حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایران نے امریکا کے طیارہ بردار ابراہم لنکن پر بھی میزائلوں سے حملہ کر دیا۔
پاسداران انقلاب کاکہنا ہے کہ میزائل حملوں سے ایئرکرافٹ کیریئر ابراہم لنکن کو نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے بیان کے بعد ایران نے اسرائیل پر شدید بمباری کرتے ہوئے تل ابیب کے مرکز اور امریکی فوج کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران نے ڈرونز اور میزائلوں سے تل ابیب کے مرکز اور امریکی فوج کے اڈوں کو نشانہ بنایا ۔
ایرانی فوج کے مرکزی ہیڈ کوارٹرز نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کی توانائی تنصیبات یا بندرگاہوں پر معمولی سا بھی حملہ ہوا تو اس کا سخت اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی دارالحکومت ٍمیں سکیورٹی ہائی الرٹ، اہم سڑکیں بند،شہریوں کو متبادل راستوں کی ہدایت