سندھ: ماہی گیروں کا بڑی تعداد میں سوا مچھلی کا شکار

Mar 13, 2024 | 19:32:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عائمہ خان) سندھ کے حنیف نامی مقامی ماہی گیر کی تیار کردہ کشتی نے بڑی تعداد میں سوا مچھلی شکار کر لی۔

ترجمان کوسٹل میڈیا کمال شاہ کے مطابق کھارو چھان کے ماہی گیر حنیف کی تیار کردہ کشتی  نے بڑی تعداد میں سوا مچھلی شکار کی، کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر سے 300 سے زیادہ نایاب سوا مچھلی  گزشتہ روز ماہی گیروں کے جال میں پھنسی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو بارش کی نوید سنا دی

ترجمان کوسٹل میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اس مچھلی کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے، یہ نایاب اور قیمتی مچھلی ہے، لٹنے اور اغوا ہونے کے ڈر سے اکثر ماہی گیر  اس  مچھلی کی فروخت کو  خفیہ رکھتے ہیں۔