آج  موسم کیسا رہیگا؟

Mar 13, 2022 | 13:29:PM
آج موسم کیسا رہیگا
کیپشن: موسم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی پنجاب، سندھ اور مشرقی جنوبی بلوچستان میں گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی پنجاب ، سندھ اور مشرقی جنوبی بلوچستان میں گرم رہے گا۔

پنجاب کےمیدانی علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

سبی، تربت نوکندی، دالبندین، لسبیلا اورگوادر میں گرم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا یوکرین کیلئے مزید20 کروڑ ڈالرکی اضافی فوجی امداد کا اعلان

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا،دن کے درجہ حرارت معمول سے 03 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ظہیر عباس کیلئے بڑا اعزاز۔ پی سی بی ہال آف فیم میں شامل