ظہیر عباس کیلئے بڑا اعزاز۔ پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

Mar 13, 2022 | 11:02:AM
ظہیر عباس کیلئے بڑا اعزاز۔ پی سی بی ہال آف فیم میں شامل
کیپشن: ظہیر عباس فیصل حسنین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان  اور عظیم بیٹسمین ظہیر عباس اضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے۔

  پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو  فیصل حسنین نے ظہیر عباس کو پی سی بی ہال آف فیم کی اعزازی ٹوپی اور اعزازی پلاک پیش کی۔

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر جاری بینو قادر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کے کھیل میں کھانے کے وقفے کے دوران تقریب منعقد کی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں:7 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش۔ملزم گرفتار

یاد رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم اور فضل محمود بھی  پی سی بی ہال آف فیم کا باضابطہ حصہ بن چکے ہیں۔

 سابق کپتان ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر موجود ہزاروں شائقین کرکٹ کے سامنے اس باوقار انداز میں یہ اعزاز دیے جانے پر بہت خوش ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:کرکٹر روہت شرما کو بھارتیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا؛ مگر کیوں؟ویڈیو دیکھیں