کرکٹر روہت شرما کو بھارتیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا؛ مگر کیوں؟ویڈیو دیکھیں

Mar 13, 2022 | 10:32:AM
کرکٹر روہت شرما کو بھارتیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا؛ مگر کیوں؟ویڈیو دیکھیں
کیپشن: روہت شرما ویڈیو( فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم اس سری لنکا سے ٹیسٹ سریز کھیل رہی ہے، دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان نے ایسی حرکت کی کہ بھارتی کرکٹ شائقین ان پر برس پڑے۔  روہت شرما نے جو کیا اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

سری لنکا کے خلاف بنگلور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کپتان روہت شرما 15 اور ڈیبیو کرنے والے اوپنر میانک اگروال 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔روہت شرما اس وقت تنقید کی زد میں آئے جب میانک اگروال رن آؤٹ ہوئے کیونکہ روہت رن لینے کے لیے تیار نہیں تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سری لنکن اسپنر وشوا فرنینڈو نے گیند کی جو میانک اگروال کے پیڈ سے لگی اور کھلاڑی آؤٹ ہونے کی اپیل کرنے لگے لیکن امپائر نے اسے نوبال قرار دیا اور میانک اگروال سنگل لینے دوڑے لیکن روہت شرما رن کے لیے تیار نہ تھے۔

سری لنکن وکٹ کیپر ڈک ویلا بھی رن آؤٹ کرنے سے پہلے اس کشمکش میں نظر آئے کہ ریویو لے یا نہ لیں پھر انہیں نے تھوڑی دیر کے بعد اگروال کو رن آؤٹ کیا۔اگروال کے رن آؤٹ ہونے کے کپتان روہت شرماصرف 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ویڈیو کے سامنے آنے پر بھارتی کرکٹ شائقین نے روہت شرما کی اس حرکت پر کڑی تنقید کرتے سخت الفاظ استعمال کئے۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ کیوں نہیں چاہتے کہ آپ کا ساتھی آپ سے زیادہ اسکور کرے، ہر سیریز میں ان کا پارٹنر ان کی وجہ سے آؤٹ ہوا۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں بھارت کو سری لنکا کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔