درآمدی گاڑیوں پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی پرانی سطح پر لانےکامطالبہ 

Jun 13, 2026 | 14:10:PM
درآمدی گاڑیوں پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی پرانی سطح پر لانےکامطالبہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسیم افتخار)آل پاکستان موٹر ڈیلرزایسوسی ایشن نے درآمدی گاڑیوں پرعائد فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی پرتحفظات کااظہارکردیا۔
آل پاکستان موٹر ڈیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نےدرآمدی گاڑیوں پرعائد فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئےایف ای ڈی پرانی سطح پر لانے اور بیگج سسٹم کوبحال کرنے کامطالبہ کیاہے۔
آل پاکستان موٹر ڈیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزادکاکہناہے کہ ایف ای ڈی پرانی سطح پر لائی جائے ،دوہزار سی سی کی گاڑیوں پر ایف ای ڈی 30فیصد سے بڑھاکر 70فیصد اورتین ہزارسی سی پر ایف ای ڈی 40فیصدسے بڑھاکر 81فیصد کردی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:یو اے ای قونصل خانے کی ورکرز کو دوپہر 12 سے 3 بجے تک کام نہ کرنیکی ہدایت

ایچ ایم شہزاد نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ گاڑیوں کے بیگج سسٹم کوبحال کیاجائے۔