سوات:خاتون لاپتہ ہونے کا ڈرامہ بے نقاب، بھائی، چچا اور اسکےبیٹےنےغیرت کے نام پر قتل کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سبحان اللہ خان)سوات کے علاقے تھانہ رحیم آباد کے حدود میں خاتون لاپتہ ہونے کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرکے بغیر جنازہ ادا کئے دفن کیا گیاتھا۔
پولیس کے مطابق سوات کے علاقے تھانہ رحیم آباد کے حدود میں ایک خاتون لاپتہ ہو گئی تھی، پولیس نے قتل کا سراغ لیا اور پتا چلا کہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرکے بغیر جنازہ ادا کئے دفن کیا گیاتھا،اس کے قتل میں ملوث بھائی،چچا اور چچازاد بھائی گرفتار کو کر لیا۔تینوں نے مل کر خاتون کو قتل کرکے افغانستان میں شادی کرنے کا ڈرامہ کیا۔پولیس نے تفتیش کے بعد قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ایک بیٹے کے ماں تھی اور کئی ماہ سے گھریلوں ناچاقاقی پر میکے میں رہ رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا دنیا بھر میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان