ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو کمتر نہ سمجھا جائے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

Jun 13, 2025 | 21:11:PM
 ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو کمتر نہ سمجھا جائے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نےکہا ہے کہ ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو  جلد،ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے۔

انھوں نے البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن (International Albinism Awareness Day) پر اپنے پیغام میں کہا کہ البینزم کمزوری نہیں،محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے۔ البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں عزت اور تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا، حکومت پنجاب البینزم سمیت دیگر سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی برادری خطے میں جنگ فوری رکوانے میں کردار ادا کرے:بلاول بھٹو