عالمی برادری خطے میں جنگ فوری رکوانے میں کردار ادا کرے:بلاول بھٹو

Jun 13, 2025 | 21:02:PM
عالمی برادری خطے میں جنگ فوری رکوانے میں کردار ادا کرے:بلاول بھٹو
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جنگ فوری رکوانے میں کلیدی کردار ادا کرے،پانی جیسے حساس وسائل کا بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک رجحان ہے۔

بلاول بھٹو نے یورپی وزارت خارجہ کے حکام اور یورپی تھنک ٹینک سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان ماحولیاتی بحران کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، پاکستان نے پہلگام واقعے پر خود مختار، آزادانہ تحقیقات کروانے کی پیشکش کی ۔

انھوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی پیشکش کے جواب میں بلا اشتعال جارحیت کی، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی طور پر معطل کر دیا۔

برسلز میں یورپین تھنک ٹینک سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہے، بھارت ڈھٹائی سے مقبوضہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ قرار دیتا چلا آرہا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادیں ثبوت ہیں مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں۔ کشمیر سے نظریں چرانے کی وجہ سے دہشت گردی کو تقویت ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بنیادی ہے اسے حل کیے بغیر معاملات ٹھیک نہیں ہوسکتے، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ نظرانداز کرکے کیا مسائل حل ہوجائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی اسپانسر کررہا ہے، ٹھوس شواہد ہیں بھارتی پراکیسز بلوچستان میں دہشت گردی کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی دہشت گردی کی آر میں بھارتی مسلمانوں کو بھی دہشت گرد قرار دیتا ہے۔ ایک آدمی اپنے ملک کے لوگوں کو دہشت گرد کہتا ہے کیا یہ عقل کی بات ہے، مودی کی سوچ، بیانیہ اور اقدامات کسی صورت امن کے پیامبر نہیں، ہندوتوا انتہا پسندی کی وجہ سے بھی دہشت گردی جنم لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثبوت ہیں پاکستان میں کیے گئے دہشت گرد حملوں کی کمیونی کیشن بھارت سے ہوئی، بھارت نے دوبارہ حملہ کرنے کی حماقت کی تو ہمارا جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق