شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

Jun 13, 2025 | 20:43:PM
شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا، واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل بویہ کے علاقے محمد خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں 4 افراد جان سے گئے۔

گولیاں لگنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ منتقل کردی گئیں۔

پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں بھی شروع کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان پر ڈالروں کی بارش

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: