ایک تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہوگیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )مشرق وسطیٰ کشیدگی سے ایک طرف سرمایہ کار پریشا نی سے دوچار ہیں جبکہ دوسری طرف سٹاک مارکیٹس میں بھونچال کی کیفیت ہے۔اسرائیل کے ایران پر حملے نے عالمی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ہے ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر مہنگا ہو کر 3417 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہےجبکہ ایک تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہو گیا ہے ، ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار500 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 4033 روپے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار 7 روپے پر پہنچ گئی ہے، ایک تولہ چاندی 35 روپے اضافے سے 3780 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کے بجٹ کو مسترد کر دیا