بلاول بھٹو زرداری کی اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی مذمت

Jun 13, 2025 | 18:41:PM
بلاول بھٹو زرداری کی اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی مذمت۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی عوام سے اس مشکل کی گھڑی میں دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے،ہم تمام ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں،ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے مل کر کردار ادا کریں، عالمی برادری کے مثبت کردار سے جارحیت اور تصادم کے بجائے دنیا میں امن اور سلامتی کو فروغ حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازموں کی تنخواہیں بڑھانے  کا معاملہ ،سندھ  حکومت کی خیبر پختونخوا حکومت پر برتری