اسرائیل نے یکطرفہ کارروائی کی ، ہمارا کوئی کردار نہیں: امریکا 

Jun 13, 2025 | 09:07:AM
اسرائیل نے یکطرفہ کارروائی کی ، ہمارا کوئی کردار نہیں: امریکا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )امریکا نے واضح کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ کہ ہم ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں، ہماری ترجیح خطے میں امریکی افواج کا تحفظ ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ہمیں مطلع کیا تھا کہ وہ یہ کارروائی اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو حملے کی سخت سزا ملے گی: ایرانی سپریم لیڈر کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے امریکی افواج کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں اور ہم اپنے علاقائی اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ایران کو امریکا کے مفادات یا اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔