ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوان،سب کو ہنر مند بنائیں گے:وفاقی وزیراطلاعات

پچھلے کچھ سال بہت مشکل تھے جہاں ہم ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس آئے، عطا تارڑ کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

Jun 13, 2024 | 13:11:PM
ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوان،سب کو ہنر مند بنائیں گے:وفاقی وزیراطلاعات
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراطلاعات عطا تارڑ نے  کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے،پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہماری توجہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے پر ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 17 فیصد تھی جو اب 11 فیصد ہے، یہ تمام انڈی کیٹرز یہ بتاتے ہیں کہ معیشت میں بہتری آرہی ہے اور اسی چیز سے ہمیں فائدہ اٹھانا ہے۔ تعلیم کا شعبہ سب سے زیادہ اہم ہے کیونکہ ہمارے مستقبل کا انحصار اسی پر ہے اور ایک روشن مستقبل کے لیے ہمیں اپنے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے ہوں گے اور انہیں گائیڈ کرنا ہوگا کہ کس فیلڈ میں انہوں نے مہارت حاصل کرنی ہے اور کس ٹیلنٹ کو ابھارا جاسکتا ہے، تعلیم ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

ضرورپڑھیں:سیاسی میدان میں بڑی تبدیلی ،وزیراعظم مولانا فضل الرحمان  کےگھر پہنچ گئے

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ٹریننگ کہاں سے کہاں نکل گئی ہے اور اس میں پاکستان بھی شامل ہوسکتا ہے اگر ہم اپنے نوجوانوں کو صلاحیت فراہم کردیں تو، ہماری حکومت مواقع فراہم کرنے کیلئے بھی کار بند رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے لیپ ٹاپس دیے، اسکالر شپس دیں، پچھلے کچھ سال بہت مشکل تھے جہاں ہم ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس آئے  لیکن اگر ہم نے نوجوانوں کو مواقع دئیے تو ہم بھی دنیا کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہوں گے۔