صحیفہ جبار ذہنی مسائل کا شکار ، مداحوں سے دعا کی اپیل کردی

Jun 13, 2023 | 18:37:PM
صحیفہ جبار ذہنی مسائل کا شکار ، مداحوں سے دعا کی اپیل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف  ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے حالیہ دنوں میں پیش آنے والی   ذہنی مسائل  سے متعلق انکشاف کردیا۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی پریشان کُن سوچیں، ذہنی دباؤ، مرنے کی تمنا کرنے اور اس کڑے وقت میں شوہر کی جانب سے بھرپور ساتھ دیئے جانے سے متعلق بات کی ہے۔صحیفہ جبار خٹک کا اپنی انسٹا سٹوریز میں بتانا ہے کہ" وہ گزشتہ 60 دنوں سے پرسکون نیند نہیں سو پائیں، وہ بہت مایوس اور اداس ہیں اور وہ گزشتہ 2ماہ سے ہر روز اپنی موت کی تمنا کر رہی ہیں۔" 


صحیفہ جبار نے اپنی اسٹوری میں لکھا  کہ "ان دنوں میری حالت بالکل ٹھیک نہیں ہے اور میرے لیے یہاں اسے قبول کرنا کافی دشوار ہے، مجھے نہیں معلوم میرے ساتھ یہ کیا اور کیوں ہورہا ہے لیکن اتنا علم ہے کہ میں اس بارے میں بغیر آنسو بہائے بات نہیں کرسکتی، میں اس وقت شدید تکلیف اور دکھ میں ہوں، مجھے ہر کام کرنے میں مسائل پیش آرہے ہیں، میں بالکل ناامید ہوچکی ہوں"۔

انسٹاگرام کی اسٹوری میں ماڈل کا کہنا تھا کہ"ہر روز میں اپنی موت کی تمنا کرتی ہوں، گزشتہ 60 دنوں سے کوئی ایسا دن نہیں گزرا جس میں میں روئی نہ ہوں، زندگی کے اس مشکل دور میں میرا 12 کلو وزن کم ہوگیا ہے، میرے لیے کچھ بھی کھانا مشکل ہوتا ہے، میری فیملی میری ہر ممکن مدد کی کوشش کررہی ہے لیکن یہ مجھ اکیلی کی جنگ ہے"۔


 اداکارہ نے اپنی ایک اور سٹوری میں لکھا کہ "اس دنیا کے لوگ بہت ظالم ہیں، کسی کے دل میں دوسروں کے لیے ہمدردی نہیں ہے، اس دنیا کو بہتر جگہ ہونے کی ضرورت ہے، کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ میرے پاس دنیا کی ہر آسائش موجود ہے تو پھر ایسی کون سی چیز ہے جو مجھے اتنا بے چین اور دکھ میں مبتلا کیے ہوئے ہے؟ میں آپ کو بتاؤں اس وقت میں یہ سب دبئی کے ایک عالیشان ہوٹل کے نرم و ملائم اور پرسکون بیڈ پر لیٹ کر لکھ رہی ہوں اور اب بھی میں نا بیان کرنے والی تکلیف سے گزر رہی ہوں"۔

 صحیفہ نے لوگوں کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ" میں اگر سچ کہوں تو اچھی اور مہنگی گاڑی، گھر اور بہت سا پیسہ ہونا آپ کی زندگی میں سکون اور خوشیاں نہیں لاسکتا، یہ آپ کے لیے آسائشوں کی وجہ بن سکتا ہے لیکن آپ کا اندر مکمل مطمئن نہیں کرسکتا، ہماری روح کو خیال، محبت کی ضرورت ہوتی ہے"۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ "اس وقت چاہے میرا وقت کیسا بھی ہو لیکن میں جانتی ہوں آنے والا وقت میرے لیے اچھا ہوگا'۔ساتھ ہی صحیفہ جبار خٹک نے ان چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جو مسلسل ان کی خیریت پیغامات کے ذریعے دریافت کررہے ہیں، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی اور کہا کہ وہ تمام لوگوں کے میسجز پڑھ رہی ہیں اور شکر گزار ہیں"۔

اپنی آخری انسٹا اسٹوری پر صحیفہ نے اپنے شوہر کے مکمل تعاون اور ان کی محبت کا اعتراف کیا اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ" ان کے شوہر ان سے کافی دور رہ کر نہ جانے کس حال میں ہوں گے اور ان کی پریشانی کو کس طرح برداشت کر رہے ہوں گے۔"

انہوں نے سٹوری میں اپنے شوہر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ "پتہ نہیں انہوں نے زندگی میں کون سے اچھے کام کیے ہوں گے جو انہیں خضر جیسے شوہر ملے۔"

یوں تو صحیفہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ذہنی حالات سے متعلق کُھل کر بتایا لیکن اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی ذہنی صحت خراب ہونے کی کیا وجہ ہے۔