حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

Jun 13, 2022 | 15:54:PM
حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کیش مینجمنٹ اینڈ ٹریژری سنگل اکاؤنٹ پالیسی پر عمل پیرا ،وفاقی حکومت نے ہزاروں غیرفعال سرکاری بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذریعے تمام کمرشل بینکوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں، زیرو بینک بیلنس والے ہزاروں سرکاری غیرفعال اکاؤنٹس موجود ہیں،نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کیش مینجمنٹ اینڈ ٹریژری سنگل اکاؤنٹ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گاڑی کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر۔ قیمتوں میں پھر ردوبدل

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل کنسالیڈیٹڈ فنڈ کے سوا کسی اور اکاؤنٹ میں فنڈ رکھنے کی ممانعت ہے، نئی پالیسی کے تحت تمام سرکاری فنڈز سنگل اکاؤنٹ میں جمع کئے جارہے ہیں۔