بنگلہ دیش کی مشکل آسان، پاکستان کیخلاف سیریز کے میڈیا رائٹس آخر کار فروخت ہوگئے

Jul 13, 2025 | 10:09:AM
بنگلہ دیش کی مشکل آسان، پاکستان کیخلاف سیریز کے میڈیا رائٹس آخر کار فروخت ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت ہو گئے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے لیے سکھ کا سانس ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے میڈیا راٹنس فروخت ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی بی پاکستان کے خلاف 3 میچز کی سیریز کے ورلڈ وائیڈ میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں کامیاب رہا ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق میڈیا رائٹس اوپن بڈنگ میں فروخت ہونا تھے لیکن کوئی کمپنی فلور پرائس تک نہ پہنچ سکی۔

 اطلاعات کے مطابق 4 کروڑ ٹکا فلور پرائس رکھی گئی تھی لیکن نصف تک کی بھی پیشکش نہ ہوئی۔

مزید پڑھیں:پولینڈ کی ایگا شواٹک نے ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی بی بورڈ آفیشل کی پیشکشیں احمقانہ تھیں، کچھ کمپنیز سے براہ راست رابطہ کیا گیا۔

بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ اب بورڈ کو ٹارگٹ کے مطابق رقم موصول ہو گئی ہے۔

بی سی بی بنگلہ دیش نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے رائٹس بھی فروخت نہیں کر سکا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔