الیکشن کمیشن کا ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

Jul 13, 2023 | 23:27:PM
الیکشن کمیشن کا ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ
کیپشن: الیکشن کمیشن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی ،اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، اندراج ووٹ ، اخراج ودرستگی ووٹ کی آخری تاریخ 20 جولائی 2023تک ہوسکے گا ۔
شہری ووٹ سے متعلق معلومات کےلئے شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کریں، ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتہ میں سے کسی ایک پر کروایا جاسکتا ہے۔
اگر آپ اپنے ووٹ کا اندراج ، منتقلی ، اخراج یا کوائف میں درستگی چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹwww.ecp.gov.pk سے فارم ڈاون لوڈ کرکے پر کریں اور اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں۔
اندراج و منتقلی ووٹ کیلئے فارم نمبر 21استعمال کریں،اعتراض/اخراج ووٹ کیلئے فارم نمبر 22استعمال کریں،کوائف کی درستگی کیلئے فارم نمبر 23استعمال کریں۔
فارم ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں،مزید رہنمائی اور معلومات کیلئے اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نے وزیراعلیٰ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا