جلاو گھیراؤ کیس ،36ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

Jul 13, 2023 | 11:23:AM
جلاو گھیراؤ کیس ،36ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی )سانحہ 9 مئی  اور قصور الہ آباد میں جلاؤ گھیراؤ ،روڈ بلاک کرنے  کے کیس میں 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 12 اگست تک توسیع کر دی گئی ۔
 تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی 
انسداددہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر سماعت  کرتے ہوئے کہا کہ جوملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئےآئندہ تاریخ سےقبل شامل تفتیش ہوں،جو ملزمان شامل تفتیش ہو چکے تفتیشی افسر ان کی رپورٹ عدالت  میں پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری