دنیا کی واحد اذان جسے مکمل کرنے کیلئے22 مسلمان شہید ہو ئے

Jul 13, 2021 | 19:42:PM
دنیا کی واحد اذان جسے مکمل کرنے کیلئے22 مسلمان شہید ہو ئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)یو م شہدائے کشمیر ہر سال 13 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ یہ تاریخی دن کشمیر اور پاکستان کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی مناتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس دن کی کشمیریوں کے دلوں میں بہت ہی تا ریخی اہمیت ہے۔یہ دن ان 22 کشمیری مؤذنوں کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہیں 13 جولائی 1931 کو مہاراجا کشمیر کے سپاہیوں نے اذان کے دوران سری نگر جیل کے باہر شہید کردیا تھا، جبکہ بے شمار مسلمانوں کو گرفتار کیا تھا۔یہ ایسی اذان تھی جسے 22 مؤذنوں نے جان دے کر مکمل کیا، جس کی گونج آج بھی کشمیریوں کے دلوں میں مؤجزن ہے اور یہی واقعہ دراصل تحریک آزادی کی بنیاد بنا۔

13جولائی کا دن بلاشبہ کشمیریوں کے عزم و حوصلے اور جدوجہد کا نشان ہے۔ ریاستی دہشت گردی کے باوجود بھارت کشمیریوں کو دبانے میں مسلسل ناکام رہا ہے۔ ایک لاکھ کشمیری شہداء کا خون تحریک آزادی کشمیر کے زندہ ہونے کی دلیل ہے۔ 2019 میں مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدا کی تعطیل ختم کرنے کا اعلان کر کے کشمیریوں کی تاریخ کی توہین کی۔

اور تو اور بھارتی حکومت نے 26 اکتوبر کو نام نہاد ‘یومِ الحاق’ کے موقعے پر سرکاری تعطیل منانے کا اعلان کیا ۔ ان تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود بھی بھارت کشمیریوں کی شناخت اور تاریخ مسخ کرنے میں ناکام رہے گا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاست سے نفرت بڑھ رہی ہے۔ جنگ آزادی میں نوجوان خون کی شمولیت سے بھارت بوکھلا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میری بولڈ فلم کو والد نے دیکھا تو ۔۔ادا کا رہ ودیا بالن کا حیرت انگیز انکشاف