سی کیٹیگری ممالک سے پاکستان آمد پر پابندیوں میں 31 جولائی تک توسیع

Jul 13, 2021 | 00:01:AM
سی کیٹیگری ممالک سے پاکستان آمد پر پابندیوں میں 31 جولائی تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا،کیٹیگری سی ممالک سے پاکستان آمد پر پابندیوں میں 31 جولائی تک توسیع کردی۔
سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی کیٹیگری ممالک سے صرف پاکستانی مسافروں کو آنے کی اجازت ہو گی ،پاکستانیوں کو پرواز سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا ،پاکستان کے ایئرپورٹس پر ریپڈاینٹیجن ٹیسٹ بھی کیاجائے گا۔
یاد رہے کہ بھارت، بنگلہ دیش، جنوبی افریقا سمیت 26 ملکوں کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صرف ایک گھنٹے میں خلا کا سفر۔۔پہلے کمرشل سفر کا اعزاز