صومالیہ نے UAEسے معاہدے منسوخ کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صومالیہ کی کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کردیے۔
عرب میڈیا کے مطابق صومالیہ کی کابینہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات صومالیہ کی وحدت، خودمختاری اور سالمیت کےخلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
کابینہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی مداخلت اور سرگرمیاں آزاد اور خودمختار ملک کے لیے خطرہ اور دیگر ممالک کی خودمختاری کے احترام کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی مبینہ مداخلت اور سرگرمیوں کے حوالے سے صومالیہ کے پاس ٹھوس ثبوت ہے۔
صومالیہ کی کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے تمام معاہدوں کو منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ صومالیہ کی تین بندرگاہوں کے معاہدے بھی منسوخ کردیے ہیں۔
مزید پڑھیں:مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا