پنجاب فلم سنسر بورڈ سے لالی ووڈ فلم ’نایاب‘ پاس

Jan 13, 2024 | 23:16:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پنجاب فلم سنسر بورڈ نے لالی ووڈ فلم ’نایاب‘ کو پاس کر دیا۔

فلم 26 جنوری کو سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی، فلم کا مرکزی کردار اداکارہ یمنیٰ زیدی نے نبھایا ہے، فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر ہے جو کرکٹر بننا چاہتی ہے، فلم کی بقیہ کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، اسامہ خان، احتشام الدین، عدنان صدیقی اور فریال محمود سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیتو کپور نے شوہر رشی کپور سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

فلم کے ہدایت کار عمیر ناصر علی ہیں جبکہ پرڈیوسر عمیر عرفانی ہیں۔