نیتو کپور نے شوہر رشی کپور سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

Jan 13, 2024 | 13:56:PM
 نیتو کپور نے شوہر رشی کپور سے متعلق بڑا انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار رشی کپور کی اہلیہ اداکارہ نیتو کپور نے اپنے شوہر سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت کےمقبول شو 'کافی ود کرن' سیزن 8 کے شو میں اداکارہ نیتو کپور نےشرکت کی جہاں میزبان کرن جوہر نےان سے مختلف سوال پوچھے اور پرانے قصوں کو بھی یاد کیا۔

دوران انٹرویو رشی کپور کے حوالے سےان کی اہلیہ نیتو کپور نےبات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک سخت قسم کے بوائے فرینڈ تھےانہوں نے مجھے پارٹیوں میں شرکت کرنے سے منع کیا ہوا تھا۔

نیتو کپور نے بتایا کہ انکی والدہ بھی سخت تھیں،اورپھررشی بھی سخت تھے اور میں ان دونوں کے بیچ میں پھنس کر رہ گئی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:ارچنا گوتم کی طبیعت شدید ناساز ، ہسپتال منتقل

واضح رہےکہ اداکارہ نیتو اور رشی کپور کی منگنی 13 اپریل 1979 کو ہوئی تھی جبکہ دونوں کی شادی  1980 میں ہوئی۔