پی ایس ایل 7 کا ترانہ کون گائے گا؟ پی سی بی نے بڑے ناموں کا اعلان کردیا

Jan 13, 2022 | 20:29:PM
پی ایس ایل7، آفیشل ترانے، کمپوز
کیپشن: پی ایس ایل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ موسیقار عبداللہ صدیقی نے اس ترانے کو کمپوز کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق یہ آفیشل ترانہ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا، یہ ترانہ ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بجایا جاتا رہے گا۔یہ ترانہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمن خان کی ”میک اپ “کم کرنے کی نصیحت پر جنت مرزا بھی میدان میں آگئیں، اداکارہ کو کھری کھری سنا دیں
پی سی بی کا کہناہے کہ یہ ترانہ پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش کوویڈ 19 کی اس غیرمعمولی صورتحال کے دوران شائقین کرکٹ کے لیے تفریح کا باعث بنے گا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ عاطف اسلم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ گنگنائیں گے جبکہ آئمہ بیگ نے گزشتہ ایڈیشن کا  آفیشل ترانہ "گروو میرا" بھی گنگنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے متعلق تشویشناک خبر