لاہور آن لائن بینکنگ فراڈ،عارف علوی نے نوٹس لے لیا

Jan 13, 2021 | 14:05:PM
لاہور آن لائن بینکنگ فراڈ،عارف علوی نے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور بینکنگ فراڈ میں 16 اکاؤنٹ ہولڈرز کے لاکھوں روپے لوٹے جانے کا نوٹس لے لیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایوان صدر نے متاثرہ شہریوں کو رقوم کی واپسی کے لئے متعلقہ بینک سے رجوع کرنے کی ہدایت  بھی کی۔صدر مملکت نے  کہا ہے کہ بینک اگر کارروائی نہ کرے تو محتسب کو درخواست دی جائے اور اگر متاثرین کو وہاں سے بھی ریلیف نہ ملے تو پھر صدر مملکت کے پاس اپیل کی جائے۔

واضح رہے کہ لاہور میں کچھ روز قبل آن لائن بینکنگ فراڈ کے ذریعے ایک ہی روز میں نجی بینک کے 16 صارفین کو لوٹ لیا گیا تھا۔