کاٹھورٹریفک حادثہ ؛بھائی کوٹینکر کےٹائر کےنیچے سےنکالا،سانسیں چل رہی تھیں،ڈرائیور کےبھائی کابیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24)کراچی کے علاقے’’کاٹھور‘‘ پل پر افسوسناک ٹریفک حادثہ میںجاں بحق ہونے والے آئل ٹینکر ڈرائیور کے بھائی نے آنکھوں دیکھا واقعہ بیان کر تے ہوئے سٹی 21 کو بتایا کہ میں بھی آئل ٹینکر کا ڈرائیور ہوں،میں نے اور بھائی نے دوپہر کا کھانا ساتھ کھایا ،اس نے مجھے نماز پڑھنے کا بولا،ہم نے نماز بھی ساتھ پڑی۔
انھوں نے بتایا کہ میرے بھائی نے کبھی تیز رفتاری سے گاڑی نہیں چلائی،آج وہ مجھ سے آگے بہت تیز جا رہا تھا، جب میری گاڑی آگے گئی تو میرا بھائی اور بہت سارے لوگ وہاں زخمی پڑے تھے،میں نے اپنے بھائی کو ٹینکر کے ٹائر کے نیچے سے نکالا،اس وقت اس میں سانسیں تھیں۔
آئل ٹینکر کے ڈرائیور کے بھائی نے بتایا کہ میں نے گھر کال کر کے واقعے کی اطلاع دی اور انھیں دعا کرنے کے لیے کہا ، میرے سامنے ایک بچے کی حالت تشویشناک تھی،اسے میں نے پانی پلایا۔
یہ بھی پڑھیں :عمران خان کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ