مولانا عبدالغفور حیدری دل کا دورہ پڑنے کے بعدہسپتال میں زیرِ علاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑا، انہیں اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
مولانا فضل الرحمان، کامران مرتضیٰ اور دیگر نے مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی اسپتال پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) February 13, 2026
گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث انہیں اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر… pic.twitter.com/FTlmhBQ6zK
عیادت کرنے والوں میں بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع اور سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی شامل تھے۔