بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس، نگران وزیراعظم کو عدالت نے طلب کر لیا

Feb 13, 2024 | 12:16:PM
بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس، نگران وزیراعظم کو عدالت نے طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچ طلباء کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے استدعا کی کہ اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں سماعت ملتوی کی جائے جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

 ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اپنایا کہ ہمیں اس کیس میں مزید وقت درکار ہے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ تو میری مہربانی ہے کہ میں دونوں ڈی جیز کو نہیں بلا رہا، نگران وزیراعظم پیر کو 10 بجے خود پیش ہوں،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ جبری گمشدگیوں کی سزا سزائے موت ہونی چاہیے، جبری گمشدگیوں میں ملوث لوگوں کو دو بار سزائے موت ملنی چاہیے۔

بعدازاں عدالت نے بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی۔