چکوال : شوہر نے بیوی اور 4 بچوں کوقتل کرکے خود کشی کرلی

Feb 13, 2024 | 10:37:AM
چکوال : شوہر نے بیوی اور 4 بچوں کوقتل کرکے خود کشی کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تھانہ سٹی چکوال کےعلاقہ مزدلفہ ٹاوٴن میں شفقت سلیم نامی شخص نے علی الصبح اپنی بیوی اور 4 بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی ماردی۔

پولیس کے مطابق شفقت سلیم نے خاندان کو قتل کرنے کے بعد 15پر اطلاع دی، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی، قتل ہونے والے ایک ہی گھر کے چھ افراد کہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال چکوال منتقل کردیا گیاہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ گھریلو تنازع ہے تاہم پولیس مختلف پہلووں پر تفتیش کررہی ہے، قتل کئے گئے افراد میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔