زلزلے کے جھٹکے ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے

Feb 13, 2023 | 22:11:PM
زلزلے کے جھٹکے ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
کیپشن: زلزلہ پیما مرکز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جہلم شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ 

 زلزلہ آنے پر علاقے میں خوف پھیل گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح کے علاقوں میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب شہریوں میں خوف کی فضا پھیل گئی تھی،زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی ، زلزلے کے سبب شہری کلمہ طیبہ پڑھتے گھروں سے نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

3 روز قبل سوات  میں بھی زلزلہ آیا تھا ،ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے بعدسوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم ماہرین نے کسی شدید زلزلے کے خدشات کومسترد کر دیاتھا۔

یہ بھی پڑھیںپاکستان میں زلزلہ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی