ڈرائیونگ کی کم از کم 16سال کرنے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع 

Dec 13, 2025 | 20:43:PM
ڈرائیونگ کی کم از کم 16سال کرنے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع 
کیپشن: ڈرائیونگ لائسنس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ)پنجاب میں ڈرائیونگ کی عمر کم از کم 16سال کرنے کی قرارداداسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود نے قرارداد جمع کروائی،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں نوجوان آبادی کا تناسب 60 سے 70 فیصد تک پہنچ چکا ہے، نوجوان طبقہ معاشی ترقی، اسکل ڈویلپمنٹ اور روزگار میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ڈرائیونگ کی کم از کم عمر 16 سال ہے، کینیڈا، جرمنی اور فرانس میں کم عمر ڈرائیونگ کی اجازت ہے۔

 قراردادمیں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب ڈرائیونگ کی کم از کم عمر 18 سے کم کر کے 16 سال کرے، یہ فیصلہ نوجوانوں کی معاشی خود مختاری میں مددگار ہوگا، نوجوانوں کی جلد معاشی شمولیت سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار کی گھر سے لاش برآمد