یمنیٰ زیدی کو ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)صف اول کی پاکستانی اداکارہ یمنٰی زیدی کو ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننامہنگاپڑگیا۔
خوبرواورباصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنی شاندار اداکاری اورجاندار کرداروں کے باعث بے حد مقبول ہیں،ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ وہ سلورسکرین پر بھی اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں،ان کے مقبول ڈراموں کی ایک طویل فہرست ہیں جن میں بختاور، پری زاد، پیار کے صدقے، رازِ الفت، تیرے بن، گزارش، تھکن، ذرا یاد کر، عشقِ لا، یہ رہا دل اور دیگر شامل ہیں۔
’’تیرے بن‘‘کے بعدحال ہی میں انہیں ڈرامے ’’ جینٹلمین‘‘ اور’’ قرضِ جاں‘‘ میں بھی خوب سراہا گیا ہے،وہ اپنی فلم ’’نایاب‘‘ پر لکس اسٹائل ایوارڈ جیت چکی ہیں اور جلدایک رمضان اسپیشل ڈرامے میں نظر آئیں گی۔
حال ہی میں کراچی میں منعقدہونےوالے 24ویں لکس سٹائل ایوارڈز میں یمنٰی زیدی نے ڈیزائنر شہلا چتور کا تیار کردہ تھری پیس لباس زیب تن کیا،جس میں روز گولڈ لمبی سکرٹ، اینٹیک گولڈ کراپ ٹاپ اور کڑھائی و ٹِلّہ ورک سے مزین چمکدار جیکٹ شامل تھی۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کب کررہے ہیں؟خاقان شاہنوازاورسبینہ سیدنے اعلان کردیا
سوشل میڈیا پر ان کے اس انداز پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے،بعض صارفین نے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یمنٰی زیدی اس میں آرام دہ محسوس نہیں کررہیں۔
چند مداحوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ماضی کے بیانات کا حوالہ دیا جبکہ کچھ افراد نے سخت تنقید بھی کی ہے۔