شادی کب کررہے ہیں؟خاقان شاہنوازاورسبینہ سیدنے اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ابھرتے ہوئے باصلاحیت اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید نے اپنی شادی کی تاریخ کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔
پاکستانی شوبزانڈسٹری کی اس خوبصورت نوجوان جوڑی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پراپنی منگنی کا اعلان کیا اور فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔
انسٹا پوسٹ میں شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں اداکاروں کو روایتی پنجابی لباس میں ملبوس کھیت میں بیٹھے دیکھا گیاتھا، تاہم کراچی میں منعقد ہونے والے 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں یہ جوڑی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے میچنگ سیاہ لباس میں ملبوس دکھائی دی۔
اس موقع پر جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ سب جاننا چاہتے ہیں کہ آپ شادی کب کررہے ہیں؟اس کے جواب میں خاقان شاہنواز نے بتایا کہ ہم اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان جلد کریں گے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سبینہ سید نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2017 میں ڈرامہ سیریل ’’یقین کا سفر ‘‘سے کیا تھا جبکہ خاقان شاہنواز نے 2023 میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا،سبینہ سید متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
دونوں اداکار اس سے قبل ایک برینڈ کی سوشل میڈیا مہم میں بھی ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں ،اس کے علاوہ دونوں کوکبریٰ خان اورگوہررشیدکی شادی میں بھی ایک ساتھ دیکھاگیاتھا۔