بھارتی کامیڈین کپل شرما کی نئی فلم تنازع کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی کامیڈین کپل شرما کی نئی فلم ”کس کس کو پیار کروں 2“ نے ریلیز ہوتے ہی صارفین کی رائے کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔
بارہ دسمبر 2025 کو بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز ہو نے والی یہ فلم 2015 کی ہٹ کامیڈی فلم کا سیکوئل ہے۔
فلم میں کپل کا کردار موہن تین مختلف خواتین کے ساتھ الجھتا ہوا نظر آتا ہے۔
ہر خاتون مختلف مذہب سے تعلق رکھتی ہے اور اس صورتحال میں کئی مزاحیہ اور الجھنوں والی صورتحال سامنے آتی ہیں۔
فلم کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں، کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ ”کپل شرما شو کا ایک اور ورژن“ ہے۔
دوسروں نے یہ بھی کہا کہ ”کہانی زبردستی گھسی ہوئی ہے اور مذاق بھی پرانا ہےاور ڈائیلاگ بولتے ہوئے اداکار خود بھی شرمندہ نظر آتے ہیں۔“
ایک صارف نے کہا: ”کس کس کو پیار کروں 2 بہت ہی بیزار کردینے والی مووی ہے، صرف پرانی کہانی کو دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔“
دوسرے صارف نے کہا: ”یہ فلم پچھلی فلم جیسی ہی ہے، بس نام بدل کر سیکوئل بنا دیا ہے۔
کپل شرما فلم میں بہت اچھے ہیں، لیکن باقی اداکار وں کی اداکاری بہت زیادہ مایوس کن ہے۔