ایم4موٹروے پرخوفناک حادثہ،بس ہوسٹس جاں بحق،14 مسافرزخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد وسیم اسلم)خانیوال کے قریب ایم4موٹروے پر ٹریلر کی بس کو ٹکرکے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق اور 14 مسافرزخمی ہوگئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ ایم 4 موٹروے مخدوم پور انٹرچینج کے قریب پیش آیا،بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں بس ہوسٹس خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:15 دسمبرتک بارش و برفباری ،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
تصادم کے باعث گاڑی میں پھنسےافراد کو ریسکیو جوانوں نے بحفاظت نکال لیا، جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمیوں کوسول ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیاگیا،ڈیوٹی آفیسر/اسٹیشن کوآرڈینیٹر سمیع اللہ نے تمام تر آپریشن کی نگرانی کی۔