بارشوں کے ایک نہیں دو سپیل،پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

Dec 13, 2025 | 08:56:AM
بارشوں کے ایک نہیں دو سپیل،پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ،اقصیٰ شیخ)محکمہ موسمیات نے بارشوں کےدو اسپیلز کی پیشگوئی کردی جس سے ملک میں جاری خشک سردی کی لہر ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 15دسمبر تک مری آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے جس کے بعد19 دسمبرکومغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔

 جڑواں شہروں میں صرف بوندا باندی متوقع ہے،21 دسمبرتک مختلف علاقوں میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے،دن کا درجہ حرارت 5 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک کاکہنا ہےکہ  آئندہ چند گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخوا کے علاقے ،گلگت بلتستان اور بلوچستان کےعلاقوں میں بارش اور ہلکی برفباری ہوگی،دن کےدرجہِ حرارت تین سےچاربعض علاقوں میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گرسکتے ہیں،رات کے درجہِ حرارت میں زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق دسمبر کے آخر اورجنوری کے شروع میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔اس وقت جڑواں شہروں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ اتوار اور سوموار کو اسلام آباد میں ہلکی بارش کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں:نئی سیاسی جماعت میدان میں آگئی، چیئرمین کون?جانیے

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برفباری کے باعث ناران، کاغان، کالام اور جبوڑی سمیت بالائی علاقوں میں سڑکیں پھسلن کا شکار ہوسکتی ہیں، شدید بارش اور برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

میدانی علاقوں میں دھند کی شدت بڑھنے اور حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے، موٹر ویز اور ہائی ویز پر دھند کے باعث ٹریفک متاثر ہوسکتی ہے لہذا عوام احتیاط سے سفر کریں۔

کراچی میں موسم سرداور خشک، درجہ حرارت 14 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری تک جائےگا،کراچی دنیا کے آلودہ شہروں میں چھٹے نمبر پر آگیا،اے کیو آئی 209ریکارڈ کیاگیا۔