الیکشن کمیشن میں نئی سیاسی جماعت رجسٹر

Dec 13, 2025 | 08:40:AM
الیکشن کمیشن میں نئی سیاسی جماعت رجسٹر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسامہ خادم)قرآن و سنۃ تحریک پاکستان نامی نئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹر ہو گئی۔

قرآن و سنۃ تحریک پاکستان نامی نئی سیاسی جماعت کے چیئرمین ابتسام الہی زہیر ہیں، الیکشن کمیشن نے جماعت کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی سیاسی جماعت قرآن وسنہ موومنٹ پاکستان کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
 نوٹیفکیشن کے مطابق  2دسمبر2025کولاہورمیں انٹراپارٹی انتخابات منعقد کیےگئے ،چیئرمین قرآن و سنت موومنٹ پاکستان ابتسام الہٰی ظہیرنےفارم 65جمع کرایا،تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب قرار پائے۔
ابتسام الہٰی ظہیر چیئرمین،محمد عمران سیکرٹری جنرل، منیب عبد الستار وائس چیئرمین،قیام الہٰی ڈپٹی سیکرٹری جنرل دیگر عہدیداران میں ابو بکر، محمد عرفان، حافظ میمون اور سیف اللہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا پر انحصار ختم ،برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری شروع کردی

اس سے قبل ستمبر میں بھی الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتوں کو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا ہے کہ  آزاد عوام پاکستان پارٹی  اور  تجدید نظام پارٹی  کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے، آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہوں گے۔