بھارت:  لوک سبھا اجلاس میں بموں سے لیس 2 افراد  داخل ،بھگدڑ مچ گئی

Dec 13, 2023 | 16:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کی ایوان زیریں  لوک سبھامیں اجلاس کے دوران سموک بموں سے لیس 2 افراد ایوان میں داخل ہو گئے ،بھگدڑ کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا،لوک سبھاکے باہر سے بھی دوافراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
 لوک سبھا کے ارکان نے سکیورٹی کی ناقص صورتحال پر اداروں کے کردار پر سوال اٹھا دیئے،بھارتی میڈیا نے روایتی اندازا پناتے ہوئے اس بار الزام خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں پر لگادیا ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کرایا،خالصتان رہنما نے پارلیمنٹ پرحملے کی دھمکی دی تھی۔

خیال رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ پر 2001 میں  آج ہی کے دن  13دسمبرکو بھی حملہ ہوا تھا جس کا الزام  بھارت نے پاکستان  پرلگایا تھا۔
امریکی ایف بی آئی ڈائریکڑ بھی تین روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں  ہٹ دھرمی پرقائم بھارت اپنے کالے کرتوت چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔

ایف بی آئی ڈائریکٹر سکھوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے بھارت میں موجود ہیں ،بھارت نے لوک سبھا پر ہونے والے آ ج کے حملے کا ذمہ دار خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو ٹھہرایا ہے۔