ثانیہ مرزا، شعیب ملک کی زندگی کی میں کیا اہمیت رکھتی ہے؟

Dec 13, 2022 | 15:45:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ثانیہ مرزا، شعیب ملک کی زندگی کی سپر وویمن
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبروں کو شعیب ملک نے بنا بولے ہی بے بنیاد قرار دے دیا، انہوں نے ثانیہ کو اپنی زندگی کی سپر وویمن کہہ دیا۔

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام کی پروفائل میں کچھ تبدیلیاں کیں، جنہوں نے سب کی توجہ حاصل کر لی، شعیب ملک نے پروفائل میں اپنے نام کے ساتھ لکھا کہ وہ ایک سپر وویمن کے شوہر ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹیسن اسٹار کا پروفائل لنک بھی شئیر کیا۔

لوگوں کی توجہ جب اس جانب گئی تو شعیب اور ثانیہ کے مداحوں نے اس حوالے سے تسلی اور خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں کے تعلقات ٹھیک ہیں کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو شعیب کے سوشل میڈیا بائیو  پر ایسا نہ لکھا ہوتا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل  شعیب ملک نے انسٹاگرام پر ‘دی مرزا ملک شو’ کا پرومو بھی شیئر کیا تھا، جس میں ثانیہ مرزا بھی ان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل  خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔تاہم اس حوالے سے دونوں اسٹارز نے اب تک بات نہیں کی۔

حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران جب شعیب ملک سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے  جواب دیا کہ  یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے اس کے لیے میں اور میری اہلیہ دونوں میں سے کوئی بھی اس سوال کا جواب نہیں دے رہے لہٰذا اس سوال سے گریز کریں۔