پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 45 پیسے جبکہ ڈیزل 1 روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگاکر دیا گیا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 95 پیسے فی لٹر مقررہو گئی۔
اوگرا نے 14 اگست کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہو گا۔