کے ٹو پر حادثے میں چینی خاتون کوہ پیما ہلاک

Aug 13, 2025 | 21:26:PM
کے ٹو پر حادثے میں چینی خاتون کوہ پیما ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ پر حادثے میں چینی خاتون کوہ پیما ہلاک ہوگئی۔

الپائن کلب کے مطابق چینی خاتون کوہ پیما گوان جنگ کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر راک فال کا شکار ہوئیں۔

چینی خاتون کوہ پیما نے پیر کو دوسری بلند ترین چوٹی سر کی تھی جبکہ حادثہ گزشتہ شب کیمپ ون اور ایڈونس بیس کیمپ کے درمیان پیش آیا۔

پیر کو مجموعی طور پر 30 کوہ پیماؤں نے کوہ پیما سر کیا تھا، گوان جنگ کے ساتھ موجود دیگر کوہ پیما حادثے میں محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا ردو بدل متوقع ہے؟تجاویز سامنے آ گئیں

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: