پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویزسامنے آ گئی

Aug 13, 2025 | 21:11:PM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویزسامنے آ گئی
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویزسامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق 16 اگست سے ایک لیٹر پیٹرول 1.32 روپے مہنگا کرنے کی تجویززیر غور ہے،منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 264.61 روپے سے بڑھ کر 265.93 روپے کا ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 اگست سے ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل 11.75 روپے تک سستا کرنے کی تجویز زیر غور ہے،منظوری کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 285.83 روپے سے کم ہوکر 274.08 روپے کا ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرول پر پریمیم 7.69 ڈالر فی بیرل ہوچکا ہے ،اس وقت ہائی سپیڈ ڈیزل پر پریمیم 3.20 ڈالر فی بیرل ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایک لیٹر مٹی کا تیل 6.25 روپے سستا کرنے کی تجویزہے،ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 7.11 روپے سستا کرنے کی تجویز زیر غور ہے،منظوری ملنے کے بعد 16 اگست سے اگلے 15 روز تک نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:ربیع الاول کا چاند کب نظر آنے کا امکان؟سپارکو کی اہم پیش گوئی